شعبہ خطابتِ حسینی (خواتین) کی جانب سے جامع علمی پروگراموں کے ذریعے خواتین خطيبات کی مہارتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے دفتر متولی شرعی کے برائے خواتین سے وابستہ "شعبہ خطابتِ حسینی برائے خواتین" کی جانب سے جامع تعلیمی پروگراموں کے ذریعے خواتین خطباء کی مہارتوں میں اضافے کے لیے کوششیں مسلسل جاری ہیں۔

ان پروگراموں کا انعقاد شعبہ سے وابستہ "معهد الخطابة الحسينية النسوي" کے زیرِ اہتمام کیا جاتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا تیار کردہ نصاب علمی بنیادوں اور عملی تربیت کا ایک حسین امتزاج ہے، جو طالبات کے علمی معیار کو بلند کرنے کے ساتھ انہیں عصرِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق تبلیغی فرائض کی مؤثر ادائیگی کے لیے پیشہ ورانہ مہارتیں بھی فراہم کرتا ہے۔

انسٹی ٹیوٹکی جانب سے سارا سال منظم تعلیمی سیشنز اور کلاسز کا انعقاد کیا جاتا ہے، جن کا مقصد طالبات کو دینی و تبلیغی علوم میں مہارت فراہم کرنا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کا نصاب انتہائی متنوع ہے، جسے جدید اور روایتی علوم کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے، جس میں فقہ، عقائد اور نحو کے ساتھ ساتھ خطابتِ حسینی کے بنیادی اصول، فنِ خطابت، اشعار کے اوزان و اطوار، احکامِ تلاوتِ قرآن اور سیرتِ معصومین (علیہم السلام) کا مطالعہ شامل ہے۔

ان پروگراموں کے ذریعے شعبے کا مقصد ایسی خواتین خطبا تیار کرنا ہے جو شعور و ادراک کے ساتھ حسینی خطاب پر دسترس رکھتی ہوں اور اس کے اعلیٰ و ارفع پیغامات کو مؤثر انداز میں عوام الناس تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہوں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: