شعبۂ ضریح و ابواب سازی نے ضریح مبارک کی طرف کھلنے والی ایک کھڑکی کے لیے چاندی کی ضریح نما جالی تیار کرنے کا کام 80 فیصد تک مکمل کر لیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبۂ ضریح و ابواب سازی نے حرمِ مطہر کی ضریح مبارک کی طرف کھلنے والی ایک کھڑکی کے لیے چاندی کی ضریح نما جالی تیار کرنے کا کام 80 فیصد تک مکمل کر لیا ہے کہ جسے مکمل کرنے کے بعد وہاں نصب کر دیا جائے گا اور زائرین اس جگہ سے بھی ضریح مبارک کی زیارت کر سکیں گے۔

شعبہ کے کے رکن جناب احمد رسول نے کہا کہ ہمارا فنی عملہ چاندی سے تیار کردہ اس جالی کی تیاری میں مصروف ہے، جسے حرمِ مطہر کے خواتین والے حصے میں (صحنِ مطہرکے بابِ امام محمد الجواد علیہ السلام کے سامنے) نصب کیا جائے گا۔ یہ نئی جالی وہاں موجود ایک پرانی لکڑی کی جالی کی جگہ لگائی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چاندی کی ضریح نما جالی تیار کرنے کا کام 80 فیصد تک مکمل کر لیا گیاہے۔ یہ کام مختلف مراحل میں انجام دیا گیا ہے، جس میں جالی کے اطراف کی ویلڈنگ، رگڑائی اور پالش کے مراحل شامل ہیں۔ اس کے بعد ان تیار شدہ ٹکڑوں کو نہایت مہارت اور احتیاط کے ساتھ فریم میں نصب کیا جائے گا۔

یہ اقدامات روضہ مبارک کے اس مشن کا حصہ ہیں جس کا مقصد اسلامی ورثے کی حفاظت اور روضہ مبارک کی تاریخی و فنی اہمیت کو برقرار رکھنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: