قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے کربلا میں خصوصی پروگرام "بالقرآن نحیا" کے ضمن میں قرآنی لیکچر کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے قرآن علمی کمپلیکس نے کربلا معلیٰ میں اپنے خصوصی پروگرام "بالقرآن نحیا" (قرآن کے ساتھ ہماری زندگی) کے تحت ایک قرآنی لیکچر کا اہتمام کیا۔

کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ کربلا کے ڈائریکٹر شیخ جواد النصراوی نے بتایا کہ انسٹی ٹیوٹ نے اپنے ہفتہ وار تعلیمی سلسلے کے ضمن میں کربلا کے علاقے "الحی العسکری" میں ایک خصوصی قرآنی لیکچرکا اہتمام کیا کہ جس کا عنوان "قرآن کریم میں فتح و نصرت کے نشانات" تھا۔ یہ لیکچرمعروف عالم دین شیخ محمد النبہانی نے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ لیکچر صوبہ کربلا کے علاقے 'الحی العسکری' میں منعقد کیا گیا، جس میں ان قرآنی آیات کا جائزہ لیا گیا جن میں اللہ تعالیٰ نے مومنین سے اپنی نصرت (مدد) کا وعدہ فرمایا ہے۔ نیز اس میں نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اوراسلام کے ابتدائی ایام میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ثابت قدم رہنے والے اصحاب کے مواقف اور امام حسین (علیہ السلام) کی سیرت طیبہ سے حاصل ہونے والے دروس شامل تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ پروگرام مختلف سماجی طبقات کی شرکت سے ہفتہ وار بنیادوں پر منظم کیا جاتا ہے۔ اس میں متنوع فقرات شامل ہوتے ہیں، جن میں قرآنی، معرفتی اور فکری لیکچرز کے ساتھ ساتھ دعائے توسل کے لیے ایک خاص حصہ بھی رکھا گیا ہے۔ اس کا مقصد معاشرے میں قرآن کریم کی اقدار، اس کے معارف اور اہلِ بیت (علیہم السلام) کے علوم کو فروغ دیناہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: