قرآن علمی کمپلیکس دیوانیہ کے مختلف علاقوں میں اپنی متنوع قرآنی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کا قرآن علمی کمپلیکس صوبہ دیوانیہ کے مختلف علاقوں میں اپنی متنوع قرآنی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

علمی کمپلیکس سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ دیوانیہ برانچ کی جانب سے 'فتویٰ دفاعِ کفائی' کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے گھروں میں خصوصی قرآنی پروگرام (يستبشرون) منعقد کیا جا رہا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جناب خالد العبادی نے کہا کہ پروگرام کا مقصد شہداء کے خاندانوں کی مدد کرنا اور مذہب اور وطن کے دفاع میں ان کی بے مثال قربانیوں اور ایثار کی داستانوں کو زندہ رکھنا ہے۔

انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام میں تلاوتِ قرآنِ پاک کے ساتھ ساتھ سید الشہداء امام حسین (علیہ السلام) کی بارگاہ میں نذرانہِ عقیدت (نوحہ و مرثیہ) بھی پیش کیا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں، شہداء کے لواحقین کو روضہ مبارک ابوالفضل العباس (علیہ السلام) کا علمِ مبارک اور قرآنِ کریم کی روشنی میں شہداء کے بلند مقام کی عکاسی کرنے والی تصاویر بھی بطور ہدیہ پیش کی جاتی ہیں۔

اسی سلسلے میں، علمی کمپلیکس کے زیرِ انتظام قضاء الحمزة الشرقی کے قرآن انسٹی ٹیوٹ میں ہفتہ وار 'تعلیمی ختمِ قرآن' کی محافل بھی جاری ہیں، جن میں قرآنی علوم کے ماہرین اور مومنین کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔

س حوالے سے انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ جناب بہاء التمیمی نے بتایا کہ یہ محفلِ قرآنی ہر منگل کی شام نمازِ مغربین کے بعد انسٹی ٹیوٹ کے صدر دفتر میں منعقد ہوتی ہے، جس میں قرآنی کورسز کے طلبہ شرکت کرتے ہیں اور انسٹی ٹیوٹ کے ماہر قراء صاحبان ان کی نگرانی فرماتے ہیں۔

ان پروگراموں کے ذریعے قرآن علمی کمپلیکس عراق کے مختلف صوبوں میں قرآنی کلچر کی ترویج، تجوید و قرأت کی مہارتوں کو نکھارنے اور انسانی زندگیوں کو قرآنی تعلیمات کے سانچے میں ڈھالنے کے لیے کوشاں ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: