روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد میں سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) سے وابستہ شعبہ خطابت برائے تبلیغِ حسینی کی جانب سے امام جعفر صادق علیہ السلام کی المناک شھادت کی یاد میں سالانہ مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

یہ مجلسِ عزا روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے صحنِ مطہر میں منعقد ہوئی، جس میں روضہ مبارک کے خدام اور زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مجلس سے خطاب کرتے ہوئے خطیبِ منبر نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے متعدد پہلووں پر روشنی ڈالی گئی اور اسلام کی حفاظت و بقاء کے لئے آپ علیہ السلام کی کوششوں اور قربانیوں پر بات کی گئی، جبکہ مجلس کا اختتام نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی پر ہوا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)ائمہ اطہار علیہم السلام کے ایام و مناسبات کے احیاء، مذہبی شعور کی بیداری اور حقیقی اسلامی اقدار کی ترویج کے لیے مستقل بنیادوں پر مجالسِ عزا اور مختلف ثقافتی پروگراموں کے انعقاد کا خصوصی اہتمام کرتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: