فاطمہ زہراء(س) سکاؤٹ کیمپ کا انعقاد...

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکر و ثقافت سیکشن کے تحت کام کرنے والے بچوں کی تعلیمی و تربیتی سر گرمیوں سے متعلق شعبہ نے سکولوں میں جاری چھٹیوں کو ثمر آور بنانے کے لیے ایک سکاؤٹ کیمپ کا انعقاد کیا ہے کہ جس میں ۸ سے ۱۲ سال کے بچے شریک ہیں۔

مذکورہ شعبہ میں کیمپس کے انچارج علی حسین نے بتایا ہے کہ نجف ۔کربلا روڈ پہ واقع روضہ مبارک کے ام البنین(س) کمپلیکس میں اس کیمپ کی سر گرمیاں جاری ہیں کہ جن میں سکاؤٹس کو فزیکل ایجو کیشن کے علاوہ فقہی و اخلاقی دروس بھی دئیے جارہے ہیں۔اور ذھنی آزمائش اور ذہانت کو بڑھانے والی کھیلیں بھی اس کیمپ کا حصہ ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: