سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مقامات مقدسہ کربلا کے گرد و نواح میں صفائی کی ایک وسیع مہم کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے سروس افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے روضہ مبارک کے گرد و نواح میں صفائی کی ایک وسیع مہم کا آغاز کیا ہے۔

یہ مہم اس جگہ کی صفائی کو برقرار رکھنے کے لیے شعبے کی مسلسل کاوشوں کا حصہ ہے، تاکہ زائرین کا بہترین طریقے سے استقبال کرتے ہوئےانہیں ایک پرسکون اور آرام دہ ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔اس مہم میں صحنِ شریف کے ارد گرد کے تمام علاقوں کی دھلائی اور صفائی شامل ہے۔

یہ کاوشیں شعبہ کے خدماتی منصوبوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد کربلا مقدسہ آنے والے زائرین کو بہترین ممکنہ خدمات فراہم کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: