شعبہ فکری اور ثقافتی امورکی بغداد یونیورسٹی کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کالج کی پہلی صنعتی مشاورتی کونسل کے افتتاحی اجلاس میں شرکت

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ فکری اور ثقافتی امور نے بغداد یونیورسٹی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کالج کی پہلی صنعتی مشاورتی کونسل کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کی۔

شعبے کی یہ شرکت "سینٹر فار انڈیکسنگ اینڈ انفارمیشن سسٹمز" کے ذریعے عمل میں آئی، جس کا مقصد تعلیمی تحقیق اور تکنیکی شعبے کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

مرکز کے ڈائریکٹر جناب حسنین الموسوی نے کہا کہ اس کونسل کی رکنیت فعال شراکت داری کے قیام کی جانب ایک اسٹرٹیجک قدم ہے جو اِختراعی صلاحیتوں کی ترقی و نشوونما میں معاون ہے۔ اس کا مقصد انفارمیشن انفراسٹرکچر کی ترقی میں جدید ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانا ہے تاکہ قومی سطح پر ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو فائدہ پہنچ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میٹنگ میں کالج اور اور شریک اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور طلبہ کی تربیت کے لیے ایک واضح روڈ میپ تیار کیا گیا تاکہ انہیں مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے۔ مزید برآں، کونسل کے کام کو منظم کرنے کے لیے ایسے قانونی اور تکنیکی فریم ورک وضع کیے گئے جو سرکاری اور نجی اداروں کو تکنیکی مدد اور مشاورت فراہم کر سکیں

یہ شرکت فکری و ثقافتی امور کے شعبے کی ان پالیسیوں کا حصہ ہے جن کا مقصد تکنیکی منصوبوں کی سرپرستی کرنا اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینا ہے، تاکہ علمی و فنی صلاحیتوں کو ترقی دے کر عصرِ حاضر کے ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ ہوا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: