شعبہ مضیف کی جانب سے صادقِ آلِ محمد (علیہ السلام) کے یومِ شہادت کے موقع پر زائرینِ سید الشہداء (علیہ السلام) کے لئے خصوصی خدمات

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ مضیف نے صادقِ آلِ محمد حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کے یومِ شہادت کے موقع پر کربلاِ معلیٰ آنے والے زائرینِ سید الشہداء (علیہ السلام) کو خصوصی خدمات پیش کیں۔

شعبے کی جانب سے تیار کردہ منصوبے کے تحت زائرین کو تین وقت کے مرکزی کھانوں کے علاوہ درمیانی وقفوں میں ہلکی غذائیں اور ٹھنڈے و گرم مشروبات فراہم کیے گئے۔

نیاز کی تقسیم کا عمل انتہائی نظم و ضبط اور روانی کے ساتھ انجام دیا گیا، جس میں صحت و صفائی کے اصولوں اور تنظیمی پہلوؤں کا خاص خیال رکھا گیا۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کربلا میں ہر دینی مناسبت، بالخصوص آئمہ اطہار (علیہم السلام) کے ایامِ شہادت پر زائرین کے لیے مثالی ماحول فراہم کرنے اور ان کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کرتاہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: