الکفیل یونیورسٹی کی جانب سے "کاتب اور کتاب"کے عنوان سے ایک ثقافتی ورکشاپ کا انعقاد

الکفیل یونیورسٹی نے "کاتب اور کتاب"کے عنوان سے ایک ثقافتی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں اساتذہ، طلباء اور ادب و مختصر افسانہ نگاری کے شعبے سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا انعقاد سینٹرل لائبریری کی جانب سے یونیورسٹی کے مركز التعليم المستمرّ کے تعاون سے کیا تھا۔

ورکشاپ میں کربلا یونیورسٹی کی اسسٹنٹ لیکچرر رقیہ محمد صادق نے نے ثقافتی اور فکری بیداری کی تعمیر میں دو بنیادی ستونوں کے طور پر پڑھنے اور لکھنے کی اہمیت کے ساتھ ساتھ طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کی نشوونما میں ان کے کردار پر بات کی۔

اس ورکشاپ کا مقصد طلباء کو مختلف شعبوں میں مطالعہ اور تحریر کی ترغیب دینا اور ادب، بالخصوص "مختصر افسانہ نگاری" میں ان کی دلچسپی کو فروغ دینا تھا، تاکہ ان کی فکری اور اظہاری قوتوں کو جلا مل سکے۔

ورکشاپ کے دوران شرکاء کی جانب سے بھرپور ردِعمل دیکھنے میں آیا۔ تعمیری بات چیت اور سوال و جواب کے سیشن نے ماحول کو مزید پُراثر بنایا، جس سے اس سرگرمی کی اہمیت اور مقاصد کو تقویت ملی۔

یہ ورکشاپ ان فکری و ثقافتی پروگراموں کا حصہ ہے جنہیں یونیورسٹی کیمپس کے اندر علمی اور ادبی سرگرمیوں کو جلا بخشنے کے لیے باقاعدگی سے منعقد کرنے کا عزم رکھتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: