روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے احیائے ذکرِاہلبیت علیہم السلام کی مناسبت سے ہفتہ وار مجلسِ عزا کا انعقاد کیا گیا۔ روضہ مبارک کے استقبالیہ ہال میں منعقد ہونے والی اس مجلسِ عزاء میں روضہ مبارک کے خدام اور زائرین کے ایک گروپ نے شرکت کی۔
مجلس کے خطیب شیخ عبداللہ الدجیلی نے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے ائمہ اہل بیت (علیہم السلام) کی سیرتِ طیبہ اور اسلامی اقدار کی ترویج و استحکام میں ان کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا۔
یہ مجلس ان پروگراموں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سے مستقل بنیادوں پر منعقد کیے جاتے ہیں۔ ان مجالس کے انعقاد کا مقصد اہل بیت (علیہم السلام) سے منسوب ایام کی یاد منانا اور دین و انسانیت کی خاطر دی جانے والی ان کی عظیم قربانیوں اور لازوال موقف کو اجاگر کرنا ہے۔










