شعبہ دینی امور کی جانب سے بین الحرمین الشریفین میں زائرین کے لیے ایک تربیتی و اصلاحی لیکچر کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ دینی امور کی جانب سے بین الحرمین الشریفین میں زائرین کے لیے ایک تربیتی و اصلاحی لیکچر کا اہتمام کیا گیا، لیکچر کا انعقاد شعبے کی جانب سے فراہم کردہ رہنمائی اور تبلیغی خدمات کا حصہ ہے۔

اپنے لیکچر کے دوران سید عباس الزاملی نے کئی اہم شرعی احکام پر روشنی ڈالی، بالخصوص "نمازِ مسافر" سے متعلق مسائل بیان کیے۔ انہوں نے سفر کے دوران نماز کی ادائیگی کی اہمیت، قصر نماز کے لیے مقررہ مسافت (فاصلہ) ، اور مسافت کا علم نہ ہونے کی صورت میں زائر کی شرعی ذمہ داریوں پر تفصیل سے بات کی۔ اس کے علاوہ، زائرین کی جانب سے تحریری طور پر موصول ہونے والے سوالات کے جوابات بھی دیے گئے۔

یہ لیکچرز ان تبلیغی اور تربیتی پروگراموں کا تسلسل ہیں جن کے انعقاد کا شعبہ خاص اہتمام کرتا ہے، تاکہ زائرین میں مذہبی شعور اور اسلامی ثقافت کو فروغ دیا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: