شعبہ فکری امور: بغداد سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں کے لیے خصوصی تربیتی و ثقافتی پروگرام

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ فکری وثقافتی امور کی جانب سے بغداد سے تعلق رکھنے والے ان رضاکاروں کے ایک گروپ لیے ایک ثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جو مرکزی مناسبات کے دوران خدمات انجام دیتے ہیں۔

اس پروگرام کا اہتمام شعبہ فکرو ثقافت کے القمر کلچرل سنٹر نے، الکفیل سنٹر فار پبلک ہیلتھ اینڈ سیفٹی اور ارتقاء سینٹر فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تعاون سے کیا۔

القمر سنٹر کے ڈائریکٹر شیخ حارث الداحی نے بتایا کہ اس پروگرام میں ماہرین کے فکری و علمی لیکچرز اور تعلیمی ورکشاپس شامل تھیں، جن کا مقصد شرکاء کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مذہبی و فکری شعور کو جلا بخشنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تین روزہ تربیتی پروگرام ان سرگرمیوں کا نقطہ آغاز ہے، جن کا مقصد رضاکارانہ کاموں میں نوجوانوں کی توانائیوں سے فائدہ اٹھانا اور انہیں مرکز کے ثقافتی و تربیتی مقاصد سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: