روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی ریلیف کمیٹی نے ایرانی اور لبنانی عوام کی مدد کے لئے اپنی انسانی ہمدردی کی کوششوں کو مزید وسیع اور تیز کرنے کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد کیا ہے۔
روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی طرف سے یہ اقدامات اعلیٰ دینی قیادت (مرجعیتِ عالیہ) کی ان ہدایات کی تعمیل میں کی جا رہی ہیں، جن میں جنگ سے متاثرہ ایرانی اور لبنانی عوام کی بھرپور مدد اور ان کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
اجلاس کے شرکاء نے انسانی امداد کے تسلسل کو برقرار رکھنے اور نفاذ کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ امدادی سرگرمیوں کے دائرہ کار کو وسیع کر کے زیادہ سے زیادہ متاثرین تک امداد پہنچائی جا سکے۔
روضہ مبارک نے 690 ٹنامدادی سامان پر مشتمل اپنی پہلی امدادی کھیپ ایران روانہ کر دی ہے۔ اس امداد میں بنیادی خوراک اور ضروری طبی ساز و سامان شامل ہے۔
لبنان میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور روضہ مبارک لبنان میں اپنے مرکزی باورچی خانے کے ذریعے روزانہ مختلف علاقوں کے تقریباً 5000 افراد کو کھانا فراہم کر رہا ہے۔













