شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے اکیڈمک کلچرل فورم کے وفد کے لیے "مصنوعی ذہانت اور میڈیا کے ساتھ اس کا تعلق" کے عنوان سے ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بغداد سے آئے ہوئے اکیڈمک کلچرل فورم کے وفد کے لیے "مصنوعی ذہانت اور میڈیا کے ساتھ اس کا تعلق" کے عنوان سے ایک خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔

یہ لیکچر اس ثقافتی پروگرام کا حصہ تھا جو مذکورہ شعبے نے وفد کے لیے ترتیب دیا تھا۔ اس پروگرام میں مختلف فیلڈ وزٹس شامل تھے، جن کے دوران وفد نے روضہ ہائے مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور روضہ مبارک کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا مشاہدہ کیا۔

سید علی فضل نے اس لیکچر کے دوران کئی اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی، جن میں مصنوعی ذہانت کی اہمیت اور میڈیا انڈسٹری میں اس کا کلیدی کردار شامل ہیں ۔ انہوں نے اس شعبے میں مصنوعی ذہانت کے بنیادی فلسفے کی بھی علمی توجیہ پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لیکچر تین روزہ پروگرام کے اختتام پر منعقد ہوا، جس میں میڈیا کے شعبے سے وابستہ ماہر اساتذہ کی شرکت نے زیرِ بحث موضوعات کو فکری گہرائی اور نئی علمی جہتیں عطا کیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: