روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام)کے دارعلوم نہج البلاغہ کی جانب سے بغداد میں موضوعاتی درجہ بندی کے مطابق اپنے ہفتہ وار علمی پروگرام 'محفلِ نہج البلاغہ' کا انعقاد کیا ہے۔
مرکز کے سربراہ ڈاکٹر لیوا العطیہ نے کہا کہ یہ محفل ایک ایسا علمی پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد کتاب 'نہج البلاغہ' میں موجود افکار اور معانی کی گہرائی کو موضوعاتی ترتیب اور درجہ بندی کے مطابق اجاگر کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ہفتہ وار بنیادوں پر خصوصی لیکچرز منعقد کیے جاتے ہیں۔
اس لیکچر میں ڈاکٹر طلال العبیدی نے نہج البلاغہ کے 28ویں خط کے اہم پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ لیکچر میں امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کے ان منطقی دلائل کا تذکرہ کیا گیا جو آپؑ نے دشمنوں کے اعتراضات کو مسترد کرنے کے لیے استعمال فرمائے۔مکتوب کے ذریعے تاریخی جھوٹ اور مغالطوں کو بے نقاب کرنے کے اسلوب پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔
روضہ مبارک حضرت عباس(علیہ السلام)ان سرگرمیوں کے ذریعے معاشرے کا تعلق مستند علمی و فکری ذرائع سے مضبوط کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ اس کا مقصد ایسی حقیقت پسندانہ تفہیم پیش کرنا ہے جو فرد اور معاشرے کی خدمت کر سکے اور ان کی فکری بلندی میں معاون ثابت ہو۔





