روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے ایک وفد نے بصرہ، ذی قار اور میسان میں متعدد شہداء کے خاندانوں سے ملاقات کی اور انہیں ان کی لازوال قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے روضہ مبارک کے تبرکات اور اعزازات سے نوازا۔
اس وفد میں روضہ مبارک کے شعبہ دینی امور، شعبہ تعلقات عامہ اور شعبہ السادة الخدم کے نمائندے شامل تھے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے داخلی رابطہ یونٹ کے سربراہ سید رزاق النصراوی نے بتایا کہ اس وفد نے جنوبی صوبوں میں شہداء کے خاندانوں سے ملاقاتیں کیں ان کے بیٹوں کی جانب سے وطن اور مقامات مقدسات کے لیے پیش کی گئی عظیم قربانیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفد نے ان خاندانوں کو روضہ مبارک حضرت ابوالفضل العباس (علیہ السلام) کے تبرکات، تحائف اور علمِ مبارک پیش کیے۔ شہداء کے اہل خانہ نے روضہ مبارک کے اس جذبے اور اس اقدام پر شکریہ کا اظہار کیا۔
روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) شہداء کے خاندانوں کے ساتھ مستقل رابطے اور ان کی ہر ممکن مدد کے لئے پر عزم ہے، تاکہ وطن و مقدسات کے لیے ان کی بے مثال خدمات اورلازوال قربانیوں کا اعتراف کیا جا سکے۔




