شعبہ فکری و ثقافتی امور کی جانب سے ذی قار کے ممتاز طلباء کے لیے "الطالب الفعّال" پروگرام کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ فکری و ثقافتی امور کی جانب سے(الطالب الفعّال) پروگرام کے تحت صوبہ ذی قار کے سالانہ امتحانات سے استثنیٰ حاصل کرنے والے ہونہار طلباء کے لیے تربیتی، ثقافتی اور مذہبی لیکچرز کی ایک سیریز کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے شعبے سے وابستہ القمر کلچرل سنٹر کے لیکچرار سید ہاشم المکصوصی نے بتایا کہ مرکز نے فقہ اور عقائد کے موضوعات پر مبنی ثقافتی و مذہبی لیکچرز کا ایک سلسلہ ترتیب دیا ہے۔ ان لیکچرز میں صوبہ ذی قار کے مڈل اور ہائی اسکول کے ان طلباء کو مدعو کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر (الإعفاء العام) یعنی سالانہ امتحانات سے استثنیٰ حاصل کیا ہے۔


یہ لیکچرز "فعال طالب علم" پروگرام کا حصہ ہیں، جن کا بنیادی مقصد نوجوان نسل میں دینی شعور کو اجاگر کرنا، ذمہ داری کے احساس کو مستحکم کرنا اور اسلامی اقدار کے مطابق قومی و مذہبی وابستگی کو فروغ دینا ہے، تاکہ یہ طلباء مستقبل میں معاشرے کے فعال اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: