روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبۂ فکری و ثقافتی امور نے بچوں کی تعلیم و تربیت اور ثقافت کے لیے مخصوص اپنے ماہانہ رسالے 'الریاحین' کا 199واں شمارہ شائع کر دیا ہے۔
اس رسالے کی اشاعت کے تمام تر انتظامات شعبہ فکری و ثقافتی امور سے وابستہ 'یونٹ برائے اطفال و نوجوانان' کی طرف سے کیے جاتے ہے۔ اس رسالے کا بنیادی مقصد بچوں کی ایسی اخلاقی اور علمی تربیت کرنا ہے جو ان کی شخصیت سازی میں معاون ثابت ہو اور ان کے شعور کو بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں اپنی مذہبی و ثقافتی شناخت سے بھی روشناس کرائے۔
'الریاحین' میگزین اپنے متنوع اور دلچسپ مواد کے ذریعے بچوں میں درج ذیل اقدار کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے:
بچوں کی علمی اور فکری صلاحیتوں میں اضافہ کرنا۔
مثبت سماجی رویوں اور اخلاقیات کی ترویج۔
معاشرے میں ایک باشعور شہری کے طور پر بچوں کے کردار کو مستحکم کرنا۔
یہ رسالہ اپنے تسلسل اور معیاری مواد کی بدولت بچوں کے لیے ایک بہترین تعلیمی و تفریحی ذریعہ بن چکا ہے، جو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق اسلامی اقدار کی آبیاری کر رہا ہے۔
میگزین کا تازہ شمارہ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے [یہاں کلک کریں]۔
