’’مصحفِ نجف اشرف‘‘ کی پہلی اشاعت پر اعلیٰ دینی قیادت آیت اللہ العظمیٰ سید سیستانی (دام ظلہ) کی جانب سے مبارکباد ’

’مصحفِ نجف اشرف‘‘ کے نام سے شائع ہونے والے قرآن مجید کے پہلے ایڈیشن کی طباعت پر اعلیٰ دینی قیادت حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی (دام ظلہ) نے مبارکباد پیش کی ہے کہ جس کی باقاعدہ تقریبِ رونمائی کل بروز بدھ منعقد کی ہو رہی ہے۔

اعلیٰ دینی قیادت کے تہنیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله الرحمن الرحيم
الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على خير خلقه محمد وآله الطيبين الطاهرين.
امابعد ، اللہ کی اس عظیم کتاب قرآن کریم کے مبارک نسخہ ’’مصحفِ نجف اشرف‘‘ کی زیارت کا شرف حاصل ہوا، اللہ نے اس کتاب کو لوگوں کے لیے نور، ہدایت اور بصیرت بنا کراپنے رسولِ مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل فرمایا۔ پھر اسے ہر قسم کی تحریف، کمی اور زیادتی سے محفوظ رکھا تاکہ یہ قیامت تک (بندوں پر) حجتِ بالغہ اور ہدایت کا مینار رہے۔ جیسا کہ امیر المؤمنین حضرت علی بن ابی طالب (علیہ السلام) کے کلام میں وارد ہوا ہے: «یہ ایسا خیر خواہ ہے جو دھوکہ نہیں دیتا، ایسا ہدایت دینے والا ہے جو گمراہ نہیں کرتا اور ایسا کلام کرنے والا ہے جو جھوٹ نہیں بولتا۔ جو شخص بھی اس (قرآن) کے پاس بیٹھتا ہے، وہ (اپنے اندر) ایک زیادتی یا ایک کمی لے کر ہی اٹھتا ہے؛ (یعنی) ہدایت میں زیادتی اور گمراہی و جہالت میں کمی۔»
میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ ہم سب کو اس کی تلاوت، آیات میں تدبر، اس کے مواعظ سے عبرت حاصل کرنے اور اس کے احکام پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ بے شک وہی توفیق دینے والا ہے۔
شب 23 رمضان سنہ 1446 ہجری کو لکھا گیا۔
علی حسینی سیستانی۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: