شعبہ صنعت و حرفت نےعین الحیات فارماسیوٹیکل انڈسٹریز کے گرد آہنی باڑ (فینس) کی تعمیر و تنصیب کا 75 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ صنعت و حرفت نے روضہ مبارک سے وابستہ 'عین الحیات فارماسیوٹیکل انڈسٹریز' کے گرد آہنی باڑ (فینس) کی تعمیر و تنصیب کا 75 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔

اس حوالے سے شعبہ سے منسلک سید باقر فاضل الصافی نے بتایا کہ ہمارے عملے نے عین الحیات فارماسیوٹیکل کمپنی کے گرد آہنی باڑکی تنصیب کا 75 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ اس باڑ کی کل لمبائی تقریباً 40 میٹر اوراونچائی 2.60 میٹر ہے۔

انہوں نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس باڑ کی تیاری میں اعلیٰ درجے کا لوہا استعمال کیا گیا ہے اور اسے جدید CNC ٹیکنالوجی کے ذریعے تیار کیا جا رہا ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر منظور شدہ تکنیکی معیار اور پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ منصوبہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے ان اقدامات کا تسلسل ہے جن کا مقصد روضہ مبارک کے تمام ذیلی اداروں اور سائٹس کے بنیادی ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور وہاں فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنانا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: