روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کے وفد کا صوبہ دیالی کا دورہ : ایرانی اور لبنانی عوام کے لیے بھرپور امدادی مہم پر اہالیانِ علاقہ کو خراجِ تحسین

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے صوبہ دیالیٰ کے علاقے خالص کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد موجودہ مشکل حالات کے تناظر میں ایرانی اور لبنانی عوام کی امداد کے لیے وہاں کے شہریوں کی جانب سے کی جانے والی مخلصانہ کوششوں کو سراہنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

روضہ مبارک کے شعبہ دینی امور سے منسلک ریلیف اینڈ سپورٹ ڈویژن کے سربراہ شیخ حیدر العارضی نے بتایا کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سے ایرانی اور لبنانی عوام کی امداد کے لیے عطیات جمع کرنے کی مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ یہ مہم اعلیٰ دینی قیادت کی اپیل پر لبیک کہتے ہوئے اور متولی شرعی علامہ سید احمد صافی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شروع کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفد نے صوبہ دیالیٰ کےعلاقے خالص کا دورہ کیا اور مخیر حضرات سے ملاقات کر کے ان کا شکریہ ادا کیا اور شہریوں کو اس انسانی ہمدری کی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی تاکہ متاثرہ بھائیوں کی مشکلات کو کم کیا جا سکے۔

صوبے میں مواکبِ حسینی کے نمائندہ دفتر کے سربراہ سید علی احمد طاہر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دیالیٰ کے عوام اور مواکب اس امدادی مہم میں مالی عطیات اور اشیائے ضرورت کی صورت میں اپنا حصہ ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) نے ان عطیات کی وصولی اور شفاف ترسیل کے لیے خصوصی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اس امدادی مہم کا انتظام سنبھالے ہوئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: