روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے قرآن علمی کمپلیکس نے صوبہ مثنیٰ میں (حفظ عبائر نهج البلاغة وفهمها) کے عنوان سے ایک تعلیمی و تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔
کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ مثنی برانچ کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شرکاء کو دو گروہوں میں تقسیم کیا گیا تھا:
بڑے : وہ افراد جو پہلے سے اس پروگرام کا حصہ ہیں اور مستقل بنیادوں پر دروس حاصل کر رہے ہیں۔
بچے: وہ نئے شرکاء جنہوں نے حال ہی میں اس علمی سفر کا آغاز کیا ہے۔
پروگرام کے دوران شیخ ہانی الربیعی نے خصوصی علمی دروس دیئے۔ انہوں نے امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب (علیہ السلام) کے حکیمانہ ارشادات اور اقوال کا تفصیلی جائزہ پیش کیا، جو مولائے کائنات کی روشن فکر، بے مثل فصاحت و بلاغت اور ان کے لافانی کلام کی عکاسی کرتے ہیں۔
اس اقدام کا مقصد کلامِ امیر المومنین (ع) کو حفظ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی معرفت کو عام کرنا ہے۔ خصوصاً ہونہار طلباء کی فکری و روحانی آبیاری کرنا ہے تاکہ اان کی علمی فضیلت اور مذہبی آگاہی ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگ ہو کر ان کے روشن مستقبل کی بنیاد بن سکیں۔




