روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نے حرمِ مطہر کے مختلف شعبہ جات اور بیرونی سائٹس پر موجود مشینری اور برقی آلات کی مرمت و بحالی (مینٹیننس) کا کام مکمل کر لیاہے۔
اس حوالے سے الیکٹرک ڈویژن سے وابستہ ورکشاپ یونٹ کے انچارج سید حسین الربیعی نے بتایا کہ ہمارے عملے نے روضہ مبارک کے تمام شعبوں اور اس سے منسلک سائٹس پر نصب برقی آلات اور مشینوں کی باقاعدہ جانچ پڑتال اور مرمت کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کاموں میں واٹر پمپس، سبمرسیبل پمپس، کولنگ موٹرز اور دیگر آلات کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی مرمت اور بحالی شامل ہے، جس میں اعلیٰ معیار کا میٹریل استعمال کیا گیا ہے تاکہ ان کی پائیداری کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کام ایک طے شدہ شیڈول کے مطابق وقتاً فوقتاً انجام دیے جاتے ہیں تاکہ تمام آلات بہترین حالت میں رہیں۔ اس کا بنیادی مقصد زائرینِ کرام کے لیے روضہ مبارک میں قیام و عبادت کے دوران ایک آرام دہ اور مناسب ماحول فراہم کرنا ہے۔
یہ اقدامات روضہ مبارک کے مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کی ان مسلسل کاوشوں کا حصہ ہیں جن کے ذریعے تمام شعبوں کو تکنیکی معاونت فراہم کی جاتی ہے تاکہ زائرینِ ابوالفضل العباس (علیہ السلام) کو بہترین ممکنہ خدمات فراہم کی جاسکیں۔




