انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نےحرمِ مطہر میں شیشہ و آئینہ کاری کی معمول کی صفائی، مرمت اور دیکھ بھال کا کام مکمل کر لیا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے انجینئرنگ مینٹیننس اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ نےحرمِ مطہر میں شیشہ و آئینہ کاری والی دیواروں اور چھتوں کی معمول کی صفائی، مرمت اور دیکھ بھال کا کام مکمل کر لیا ہے۔

محکمہ کے سینٹرل مینٹیننس ڈویژن میں آئینہ یونٹ کے سربراہ جناب حسن سعید نے کہا کہ ہمارے عملے نے ایک پہلے سے طے شدہ منصوبے کے مطابق روضہ مبارک کے اندرونی حصوں اور گنبدِ مطہر کے اندر نصب آئینوں کی دیکھ بھال اور پالش کا کام مکمل کر لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روضہ مبارک کے اندرونی فنِ تعمیر اور اسلامی نقش و نگار کی خوبصورتی کو محفوظ بنانا اور حرم کی فضاؤں کو اس مقدس مقام کی عظمت اور قدسیت کے شایانِ شان بہترین اور دلکش صورت میں زائرین کے لیے پیش کرنا ہے۔

انجینئرنگ مینٹیننس ڈیپارٹمنٹ کا یہ یونٹ زائرین کو فراہم کردہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور روضہ مبارک کے تاریخی و فنی آثار کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل رہتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: