قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے مثنیٰ میں حفظِ قرآن کے اساتذہ کے لیے ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام ) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سےصوبہ مثنیٰ میں حفظِ قرآن کے اساتذہ کی تربیت اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے ایک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

اس تین روزہ ورکشاپ کا اہتمام علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ مثنی برانچ کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں صوبے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

انسٹی ٹیوٹ میں حفظ یونٹ کے سربراہ جناب محمود ہاشم نے کہا کہ یہ ورکشاپ تدریسی عملے کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارنے کے حوالے سےانسٹی ٹیوٹ کے اسٹریٹجک وژن کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد اساتذہ کو حفظِ قرآن کے جدید ترین اسالیب سے روشناس کرانا ہے، تاکہ اعلیٰ معیار کی قرآنی تعلیم کے لیے باصلاحیت اور ماہر اساتذہ تیار کئے جا سکیں۔

اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد اساتذہِ قرآن کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو فروغ دینا اور انہیں حفظِ قرآن کے جدید ترین اسالیب و تکنیکوں سے روشناس کراناہے، تاکہ وہ معاشرے میں حفظِ قرآن کی ثقافت کے فروغ اور ترویج میں اپنا کلیدی کردار ادا کر سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: