العمید ایسوسی ایشن کی جانب سے 'الكليات القرآنية ' کے نام ایک علمی کتاب کی اشاعت

العمید علمی و فکری ایسوسی ایشن نے اپنی علمی و تحقیقی اشاعتی سیریز "نشر" کے تحت بارہویں کتاب شائع کر دی ہے۔

"الكليات القرآنية – دراسة في الأسس والضوابط والأقسام" کے نام سے شائع ہونے والی اس کتاب کو ڈاکٹر لیث عبد الحسین عتابی نے لکھا ہے۔

العمید ایسوسی ایشن میں شعبہ اشاعت کے سربراہ، ڈاکٹر شوقی مصطفیٰ موسوی نے اس اشاعت کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: یہ کتاب قرآنی اور علمی تناظر میں 'کلی' کے مفہوم کا ایک گہرا اور علمی مطالعہ پیش کرتی ہے۔ اس میں اصطلاحات کی دقیق تشریح کے ساتھ ساتھ 'کلی' اور 'کل' کے درمیان علمی فرق کو واضح کیا گیا ہے۔ مزید برآں، یہ کتاب علم کی تعمیر اور فکری نظریات کی تشکیل میں 'کلیات' کے بنیادی کردار پر روشنی ڈالتی ہے۔

ڈاکٹر موسوی نے مزید کہا کہ یہ کتاب 'کلی فکر' کی نظریاتی بنیادوں اور متنِ قرآن کو سمجھنے میں اس کی اہمیت کا احاطہ کرتی ہے۔ کتاب میں اس مفہوم سے متعلق فلسفیانہ اور اصولی ابحاث کو بھی عصری اسلوب میں پیش کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ اشاعت قرآنی علوم کے میدان میں ایک گراں قدر اضافہ ثابت ہو گی، اور متنِ قرآن کو گہرائی تک سمجھنے کے لیے دیئے گئے مطلوبہ طریقہ کار کے باعث یہ کتاب محققین اور اس شعبے سے وابستہ افراد کے لیے علمی بصیرت فراہم کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: