وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ کے زیرِ اہتمام 'تحقیق و مقالہ نویسی' کے بارے میں خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے دفتر متولیِ شرعی برائے خواتین سے وابستہ "وویمن قرآن انسٹی ٹیوٹ" کی جانب سے علمی تحقیق پن مشتمل تحریر کے طریقہ کار پر ایک خصوصی تربیتی کورس کا انعقاد کیا گیا۔

انسٹی ٹیوٹ کی انچارج محترمہ منار جبوری نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا: اس کورس کا مقصد انسٹی ٹیوٹ کے تعلیمی و تحقیقی عملے کی مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔ تربیتی سیشنز کے دوران تحقیق کے بنیادی محوروں پر توجہ دی گئی، جن میں تحقیقی عنوانات کے انتخاب کا طریقہ کار، محقق اور تحقیق کے لیے ضروری علمی شرائط، اور علمی تحقیق کے مختلف مناہج کے ساتھ ساتھ ان کے عملی اطلاق کی تربیت شامل تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے تربیتی کورسز کا مقصد عملے کی علمی و عملی صلاحیتوں کو جلا بخشنا ہے، تاکہ تعلیمی نتائج کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور ادارے کے مجموعی تعلیمی و تحقیقی سفر کو مزید فعال اور مستحکم کیا جا سکے۔

یہ کورس ان تربیتی پروگراموں کے تسلسل کی ایک کڑی ہے جو انسٹی ٹیوٹ نے اپنے عملے کی کثیر الجہتی مہارتوں کو فروغ دینے کے لیے شروع کر رکھے ہیں۔ یہ اقدام ادارے میں سیکھنے کی ثقافت کو تقویت دینے اور جدید تعلیمی ماحول کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: