روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے شعبہ پائیدار ترقی نے روضہ مبارک کے مختلف شعبہ جات کے کوآرڈینیٹرز کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا، جس کا مقصد درپیش اہم چیلنجوں پر تبادلہ خیال اور ان کے حل کے لیے اقدامات کرنا تھا۔
اس پروگرام کے سپروائزر سید محسن محمد المؤمن نے بتایا کہ اس اجلاس میں 'پائیدار ترقی کے اہداف' (SDGs) سے متعلقہ فارم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے علاوہ، سال 2025 کے دوران حاصل کردہ نتائج کا جائزہ لیا گیا اور مقررہ عالمی معیارات کے مطابق ڈیٹا کی جانچ پڑتال اور اسے مرتب کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس اجلاس کا مقصد ان اہم چیلیجز کی نشاندہی کرنا ہے جو گزشتہ سال کوآرڈینیٹرز کو پیش آئے، تاکہ انہیں حل کر کے ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ جلاس میں حتمی نتائج اور آڈٹ شدہ رپورٹس پیش کی گئیں، تاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حوالے سے منعقد ہونے والی اختتامی کانفرنس کی تیاریاں مکمل کی جا سکیں۔






