سیلز یونٹ کے ذریعے زائرین کو رعایتی نرخوں پر مختلف مصنوعات کی فراہمی

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کا شعبۂ مخازن (اسٹورز) اپنے مخصوص 'سیلز یونٹ' کے ذریعے زائرین اور خریداروں کو مختلف نوعیت کی مصنوعات فراہم کر رہا ہے۔ یہ اقدام زائرینِ کرام کو بہترین خدمات کی فراہمی اور ان کی ضروریات کو سہولت کے ساتھ پورا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔


سیلز یونٹ کے انچارج قحطان جاسم نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا: ہمارا یونٹ زائرین کی خدمت کے جذبے کے تحت تمام مصنوعات رعایتی قیمتوں پر فراہم کرنے کا پابند ہے، تاکہ ہر خاص و عام اپنی ضروریات کے مطابق اشیاء بآسانی خرید سکے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ فروخت کے لیے پیش کی جانے والی اشیاء میں مختلف اقسام کے قالین اور دیگر فرنیچر و ہوم فرنشنگ کی اشیاء شامل ہیں۔ معیار پر سمجھوتہ نہ کرنے کی پالیسی کے تحت، تمام مصنوعات کو فروخت کے لیے پیش کرنے سے پہلے کوالٹی کنٹرول کے سخت عمل سے گزارا جاتا ہے۔

قحطان جاسم کے مطابق، یہ سیلز یونٹ روضہ مبارک کے قریب "شارع باب القبلہ" پر واقع ہے کہ جہاں خریداری کے خواہشمند حضرات کو روزانہ مقررہ اوقاتِ میں تشریف لاتے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: