روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی جانب سے جنگ سے متاثرہ لبنانی عوام کے لیے وسیع پیمانے پر امدادی سرگرمیاں اور فیلڈ وزٹ

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کی جانب سے لبنان کے بے گھر افراد کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، جس میں مالی امداد کی تقسیم اور متاثرہ خاندانوں کے حالات اور ضروریات کا جائزہ لینے کے لیے فیلڈ وزٹ شامل ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)سے وابستہ اسلامک سینٹر فار اسٹریٹجک اسٹڈیز (لبنان) کے ڈائریکٹر اور امدادی مہم کے منتظمین میں سے ایک، شیخ حسن احمد الہادی نے بتایا کہ روضہ مبارک نے مقامی اداروں اور مذہبی شخصیات کے تعاون سے مختلف علاقوں بشمول صور، غازیہ، نبطیہ، حبوش، زحلہ، بعلبک، ہرمل، شوف اور قریبی دیہاتوں میں مقیم متاثرین اور بے گھر افراد کی ایک بڑی تعداد تک مالی امداد کی رسائی کو یقینی بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کا مقصد متاثرہ خاندانوں پر موجود معاشی بوجھ کو کم کرنا ہے، بالخصوص ان مشکل انسانی اور معاشی حالات میں جن سے ملک اس وقت گزر رہا ہے۔

الہادی نے نشاندہی کی کہ روضہ مبارک کی یہ امدادی کاروائیاں صرف مالی مدد تک محدود نہیں ہیں، بلکہ روضہ مبارک کے ایک وفد نے مختلف علاقوں (جنا، عین الغویبہ، علمات، عمشیت، جبیل اور کسروان) کے ساتھ ساتھ شمالی لبنان کے شہروں طرابلس اور کورہ میں قائم متعدد امدادی مراکز کے فیلڈ وزٹ بھی کیے ہیں۔

انہوں نے واضح کیاکہ ان دوروں کا مقصد بے گھر افراد کے حالات کا براہِ راست مشاہدہ کرنا، ان کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانا اور ان کی فوری ضروریات کی نشاندہی کرنا ہے، تاکہ امدادی کارروائیوں کو زیادہ مؤثر طریقے سے منظم کیا جا سکے۔

یہ امدادی مہم روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سے اعلیٰ دینی قیادت کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی ہے۔ جس کا مقصد جنگ کی ہولناکیوں سے نبرد آزما لبنانی عوام کی مدد کرنا اور بے گھر ہونے والے خاندانوں کو تمام تر بنیادی ضروریاتِ زندگی فراہم کر کے ان کی مشکلات کو کم کرنا ہے۔

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی جانب سے عطیات وصول کرنے کے لیے حرمِ مقدس کے اندر اور گردو نواح پانچ مراکز بھی قائم کیے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: