روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ دینی امور نے مصائبِ اہل بیت(علیہم السلام) کی یاد میں ایک مجلسِ عزا کا انعقاد کیا۔
مجلس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد شیخ یاسر الحلینے مجلس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے خاندانِ نبوت (علیہم السلام) پر روا رکھے جانے والےمصائب و آلام کا ذکر کیا اور شدید مصائب اور ظلم و ستم بھی اہل بیت (ع) کے حق پر مبنی موقف کو متزلزل نہ کر سکے، اور ان کی یہ ثابت قدمی رہتی دنیا تک کے لیے ایک روشن مثال بن گئی۔
اس مجلس میں زیارتِ عاشورا کی تلاوت کی گئی اور نمازِ ظہرین باجماعت ادا کی گئی۔ اس کے علاوہ اہل بیت (علیہم السلام) کے مصائب کو یاد کرتے ہوئے نوحہ خوانی اور مرثیہ خوانی بھی کی گئی۔
یہ مجالس شعبہ کے فقہی اور تربیتی پروگراموں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد ملازمین میں مذہبی شعور کو پختہ کرنا اور ان کی شخصیت کو دینی اقدار و اصولوں کے مطابق ڈھالنا ہے۔





