روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبه مابین الحرمین الشریفین نے بین الحرمین میں موجود واٹر یونٹس ( سبیلیں اور وضو کی جگہیں) کی دھلائی اور انہیں جراثیم سے پاک کرنے کے لیے ایک خصوصی مہم چلائی ہے۔
اس مہم کے دوران پانی کے ٹینکوں اور نلکوں کی صفائی اورواٹر یونٹس کے ارد گرد کے فرش کو مخصوص جراثیم کش مواد سے دھویا گیا۔
یہ اقدامات شعبے کے اس خدماتی پلان کا حصہ ہیں، جس کا مقصد پینے کے پانی اور وضو کے مقامات کی صفائی اورحفاظت کو برقرار رکھنا، اور زائرین کے لیے صاف اور جراثیم سے پاک پانی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔




