روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے شعبہ پائیدار ترقی نے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کے پروگرام پر تبادلہ خیال کے لیے روضہ مبارک کے متعدد شعبوں کے کوآرڈینیٹرز کے ساتھ اپنے اجلاسوں کا سلسلہ مکمل کر لیا ہے۔
شعبہ پائیدار ترقی کے سربراہ ڈاکٹر محمد حسن جابر نے کہا کہ شعبے نے روضہ مبارک کے مختلف شعبوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگز کا سلسلہ مکمل کر لیا ہے، جس کا مقصد پائیدار ترقی کے پروگرام کے فارم پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ یہ کوششیں ایک ایسی جامع رپورٹ تیار کرنے کا حصہ ہیں جوروضہ مبارک کی سفارشات کے مطابق مختلف شعبوں اور کمپنیوں کی سرگرمیوں اور پروگراموں کو دستاویزی شکل دے سکے۔
انہوں نے مزید کہاکہ میٹنگز SDG رپورٹ کے حتمی مسودے کو پیش کرنے اور اس کا جائزہ لینے کے لیے کی گئی تھیں تاکہ ڈیٹا کو حتمی شکل دینے سے پہلے اس کی درستگی اور جامعیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
جابر نے وضاحت کی کہ یہ اقدام ایک ایسی کانفرنس کی تیاریوں کا حصہ ہے جو روضہ مبارک کی جانب سے پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلقہ وزارتوں کے تعاون سے منعقد کی جائے گی۔ یہ کانفرنس مقامی اداروں کی سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی کوشش ہوگی، جو ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینے اور ترقیاتی ترقیاتی اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہوگی۔




