روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام )کے فرسٹ سدرن گرین بیلٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے سبزہ زاروں میں موسمی اور سدا بہار پھولوں کے پودے لگانے کی مہم کا آغاز کیا ہے۔
فرسٹ سدرن گرین بیلٹ ڈیپارٹمنٹ کے زراعت ڈویژن کے سربراہ جناب سجاد حسین نے کہا، "موجودہ سیزن کے آغاز سے، ڈویژن کا عملہ کئی سبزہ زاروں میں موسمی اورسدا بہار پھولوں اور گلاب کے پودے لگا رہا ہے، جس کا مقصد سبز جگہوں کو بڑھانا اور ماحول کو بہتر بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا، "مہم سبزہ زاروں کے داخلی راستوں کو خوبصورت بنانے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ فیملیز اور شہریوں کے لیےگاہ فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ یہ کام ایک طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری ہے تاکہ مناظر کی خوبصورتی برقرار رہے اور سبزہ زاروں کے اندر نباتاتی تنوع کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ شعبہ زرعی ترقی اور سبزہ زاروں کی تزئین و آرائش کے لیے اپنی کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ شہریوں کو فطرت سے قریب ایک پرسکون اور سرسبز ماحول میسر آ سکے۔





