قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے حفظِ قرآن کے طلباء کے لیے ایک مذہبی و تفریحی دورے کا اہتمام

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام ) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سے حفظِ قرآن کے طلباءکے لیے کربلائے معلیٰ کا ایک مذہبی و تفریحی دورہ منظم کیا گیا۔

اس دورے کا اہتمام قرآن علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹیٹیوٹ نجف اشرف برانچ نے کیا تھا، جو طلباء کی حوصلہ افزائی اور انہیں قرآنی و علمی سفر جاری رکھنے کے لیے ادارے کی مسلسل کاوشوں کا حصہ ہے۔

انسٹی ٹیوٹ میں حفظ قرآن اور رہنمائی یونٹ کے سربراہ جناب حسنین الکراوی نے کہاکہ ان سرگرمیوں کے ذریعے، انسٹی ٹیوٹ ایک حوصلہ افزا تعلیمی ماحول فراہم کرنے کی کوشش کرتا ہے جو طلباء کو تعلیمی اور فکری طور پر ترقی اور آگے بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے کے دوران طلباء نے روضہ مبارک امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس( علیہ السلام ) کی زیارت کا شرف حاصل کیا۔ اس کے بعد طلباء کو تفریح کے لیے 'فردوس سٹی' لے جایا گیا تاکہ وہ وہاں کے خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہو سکیں، جس کا مقصد طلباء کی نفسیاتی اور ذہنی تازگی اور سیکھنے کے عمل کے لیے ان کی توانائیوں کو بحال کرنا تھا۔

انسٹی ٹیوٹ اپنے طلباء کی کی علمی و فکری ترقی کے لیے مختلف اقدامات اور پروگرام منعقد کرتا ہے تاکہ ان کے تعلیمی سفر کی حمایت کی جا سکے اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں کردار ادا کیا جا سکا۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: