شعبہ دینی امور کی جانب سے حرم مطہر کے عملے کے لیے منعقدہ نواں فقہی و تربیتی کورس اختتام پذیر

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام ) کے شعبہ دینی امورنے حرمِ مطہر کے عملے کے لیے منعقدہ نویں فقہی ترقیاتی کورس کا اختتام کیا ہے۔

اس حوالے سے شعبہ کے سربراہ شیخ علی موحان نے بتایا کہ شعبہ دینی امور روضہ مبارک کے خدام کے لیے فقہی اور تربیتی کورسز کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ فقہی ترقیاتی کورس امام سجاد (علیہ السلام) کے نام مبارک سے منسوب کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کورس اخلاقی لیکچرز کے علاوہ فقہی اور مذہبی دروس پر مشتمل تھا، جن کا مقصد عملے کے مذہبی اور فقہی شعور میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کورس میں روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے مختلف شعبوں کے 150 سے زائد ملازمین نے شرکت کی۔

شعبہ دینی امور، روضہ مبارک کے تمام شعبہ جات کے عملے کے لیے اس نوعیت کے فقہی و ترقیاتی کورسز کے انعقاد کا خاص اہتمام کرتا ہے، تاکہ وہ شرعی احکام سے آگاہی کے ساتھ ساتھ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو بہتر اور مؤثر انداز میں سرانجام دے سکیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: