روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سےصوبہ مثنیٰ میں اپنے خصوصی دینی پروگرام "سراج المنتظرين" کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام کا انعقاد علمی کمپلیکس سے منسلک قرآن انسٹی ٹیوٹ مثنی برانچ نے سماوہ شہر میں واقع حسینیہ موکب دموع الزہراء (سلام اللہ علیہا) میں کیا تھا۔
پروگرام کے دوران مرجعیتِ اعلیٰ کے دفتر (قضاء الرمیثہ) کے نمائندے سید فاضل الموسوی نے قرآنی و تربیتی موضوع پر خطاب کیا، جس کے بعد قاری حیدر السعد نے پرسوز آواز میں دعائے ندبہ کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔
قرآن علمی کمپلیکس کی جانب سےمنعقد کئے جانے والے اس پروگرام کا بنیادی مقصد معاشرے میں قرآنی ثقافت کو فروغ دینا اور ذکرِ اہل بیت (علیہم السلام) کو زندہ رکھنا ہے۔






