روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ دینی امور کی جانب سے روضہ مبارک حضرت ابوالفضل العباس (علیہ السلام) کے زائرین کے لیے ایک خصوصی تربیتی و رہنمائی لیکچر کا انعقاد کیا گیا۔
یہ لیکچرز روزانہ نمازِ ظہرین پہلے منعقد ہوتے ہیں۔ ہدایت اور آگاہی پر مبنی یہ علمی لیکچرز نہ صرف زائرین کی بصیرت میں اضافہ کرتے ہیں بلکہ ان کی مذہبی و اخلاقی اقدار کو مستحکم کرنے کا باعث بھی بنتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مومنین کی بڑی تعداد ان لیکچرز میں شرکت کرتی ہے۔
آج کا لیکچر شیخ صلاح الکربلائی نے دیا، انہوں نے اپنےلیکچر میں درج ذیل نکات پر روشنی ڈالی:
یومِ جمعہ کی فضیلت: اسے عبادت اور حاجات کی برآوری کا دن قرار دیتے ہوئے امام جعفر صادق (علیہ السلام) کی حدیث مبارکہ کا حوالہ دیا، جس میں اس دن کے حقوق، نیکیوں کے ثواب اور گناہوں سے بچنے کی تاکید کی گئی ہے۔
صدقہ و خیرات: جمعہ کے دن صدقہ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
فریضہ حج: حج کے واجبات اور اس کے ایمان پر پڑنے والے گہرے اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔
یہ لیکچرز روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے اس تبلیغی پروگرام کا حصہ ہیں جس کا مقصد زائرین کی فکری رہنمائی کرنا اور معاشرے میں اسلامی ثقافت و دینی آگاہی کو فروغ دینا ہے۔


