شعبہ فکری اور ثقافتی امور نےصوبہ دیالی کی سنٹرل لائبریری کو اپنی علمی و فکری مطبوعات کا ایک مجموعہ پیش کیا ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ فکری اور ثقافتی امور نےصوبہ دیالی کی سنٹرل لائبریری کو اپنی علمی و فکری مطبوعات کا ایک مجموعہ پیش کیا ہے۔

یہ مطبوعات شعبے سے منسلک 'مرکز الفکر والابداع' کی جانب سے پیش کی گئی ہیں، اس مجموعے میں فقہی اور عقائدی کتب کے ساتھ ساتھ علمی و تحقیقی مجلے، فکری و ثقافتی سلسلے، قرآنی علوم پر مبنی دراسات، ورثے کی تحقیق (تحقیق التراث) پر مشتمل کتب اور نوجوان نسل کے لیے خصوصی طور پر تیار کردہ مطبوعات شامل ہیں۔

یہ اقدام شعبہ فکری و ثقافتی امور کی ان کاوشوں کا حصہ ہے جن کا مقصد روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کی مطبوعات کو مختلف صوبوں کے ثقافتی اور تعلیمی اداروں تک پہنچانا ،علمی سرگرمیوں کی سرپرستی کرنا اور معاشرے میں ثقافتی شعور کو اجاگر کرنا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: