الفردوس فیملی انٹرٹینمنٹ سٹی: موسم گرما کی تعطیلات میں عراقی خاندانوں کا پسندیدہ مقام

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) سے منسلک الفردوس فیملی انٹرٹینمنٹ سٹی میں عراق بھر سے آنے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جو موسم گرما کی تعطیلات شروع ہوتے ہی اس کی متنوع تفریحی سہولیات سے لطف اندوز ہونے کے لیے آرہے ہیں۔

الفردوس سٹی کے مینیجر جناب رعد عبد الصاحب نے بتایا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے آغاز کے ساتھ ہی الفردوس سٹی میں خاندانوں کی آمد میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ یہ جگہ تفریح، راحت اور مکمل خدمات سے آراستہ ایک بہترین اور مثالی ماحول فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تفریحی پارک میں ایسے متعدد مقامات شامل ہیں جو خاندانوں کو اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں، جن میں مچھلی پکڑنے کی جھیل ، برڈ پارک ، فلاور گارڈن، اسپورٹس گراؤنڈز اور کشتی رانی کی جھیل شامل ہیں۔

عبد الصاحب نے اشارہ کیا کہ الفردوس سٹی کا عملہ مناسب ماحول فراہم کرنے اور خدمات کو منظم کرنے کے لیے اپنی کاوشیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے، تاکہ خاندانوں کو تفریح کا ایک بہترین اور مکمل تجربہ فراہم کیا جا سکے اور اس پارک کو صوبہ کربلا میں شہریوں کے لیے ایک موزوں ترین اور سب سے پسندید۔ تفریحی گاہ بنایا جا سکے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: