'شعبہ خطابتِ حسینی برائے خواتین' کی جانب سے 'تراثِ طف ' کے عنوان سے تربیتی کورس کا آغاز

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے دفترمتولی شرعی برائےخواتین سے وابستہ 'شعبہ خطابتِ حسینی برائے خواتین' نے 'تراثِ طف ' کے عنوان سے ایک تربیتی کورس کا آغاز کیا ہے۔

شعبے کی سربراہ محترمہ تغرید التمیمی نے بتایا کہ اس کورس کا آغاز محرم الحرام اور صفر المظفر کی تیاریوں کے سلسلے میں کیا گیا ہے۔ یہ خاص طور پر منبرِ حسینی کی ذاکرات اور قاریات کے لیے ہے، جس میں تفسیرِ قرآن کریم اور 'اطوارِ حسینی' (مرثیہ خوانی کے مخصوص لہجے) کے دروس شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کورس میں روایتی و قدیم قصائد کے دروس بھی دیے جا رہے ہیں، جن کا مقصد ذاکرات کو عزاداری کے اصل اور قدیم اسلوب سکھانا ہے تاکہ حسینی ورثے کی حفاظت کی جا سکے؛ اور انہیں آنے والے ایامِ عزا ء میں بھرپور شرکت کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ کورس ان پروگراموں کے سلسلے کی ایک کڑی ہے جو شعبے کی جانب سے منبرِ حسینی کی قاریات کی مہارتوں میں اضافے اور عزاداری کے قدیم و روایتی ورثے کو نسل در نسل منتقل کرنے کے لئے ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: