ام البنین (علیہا السلام) ویمن لائبریری، فائنل امتحانات کی تیاری کے لئے میٹرک سے لے کر یونیورسٹی تک کی طالبات کا استقبال کر رہی ہے

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے دفتر متولی شرعی برائے خواتین سے وابستہ ام البنین (علیہا السلام) ویمن لائبریری، فائنل امتحانات کی تیاری کی غرض سے میٹرک سے لے کر یونیورسٹی تک کی طالبات کا استقبال کر رہی ہے، تاکہ وہ پُرسکون ماحول میں اپنی پریپ لیوز کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

لائبریری کی انچارج محترمہ اسمہان ابراہیم عبد الہادی نے بتایا کہ لائبریری طالبات کو ایک محفوظ اور پرسکون ماحولفراہم کرتی ہے تاکہ طالبات مکمل توجہ اور سکون کے ساتھ اپنے اسباق کی دہرائی کر سکیں، جس سے انہیں امتحانات کے لیے اپنی تیاری بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لائبریری صبح اور شام کے سرکاری اوقات میں طالبات کو خوش آمدید کہتی ہے،اور انہیں پڑھائی اور امتحانی تیاری کے لیے بہترین فضا فراہم کرتی ہے۔

ام البنین (علیہا السلام) لائبریری تعلیمی سفر کی حمایت اور طالبات کی معاونت کے جذبے کے تحت ہر سال امتحانات کی تیاری کے لئے اس طرح کے اقدامات کا اہتمام کرتی ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: