شعبہ دینی امور کی جانب سے ذکرِ اہل بیت (علیہم السلام) کے احیاء کے لیے ہفتہ وار مجلس عزاء کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام )کے شعبہ دینی امور کی جانب سے ذکرِ اہل بیت (علیہم السلام) کے احیاء کے لیے ہفتہ وار مجلس عزاء کا انعقاد کیا گیا۔

یہ ہفتہ وار مجلس روضہ مبارک کے صحن اطہر میں صبح اور شام منعقد کی جاتی ہے کہ جس میں زائرین کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔

شیخ خلیل السعیدی نے مجلس سے خطاب کرت ہوئے خاندانِ نبوت و امامت(علیہم السلام) پر روا رکھے جانے والےمصائب و آلام کا ذکر کیا اور ان کی ولایت سے وابستگی اورسیرتِ معصومین (علیہم السلام) کی اتباع و پیروی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

یہ مجلس عزاء ان مجالس کے سلسلے کا حصہ ہے جو شعبہ دینی امور کی جانب سے ذکرِاہل بیت (علیہم السلام) کے احیاء اور زائرین میں مذہبی آگاہی کے فروغ کے لیے منعقد کی جاتی ہیں۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: