الکفیل یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2025-2026 کے فائنل امتحانات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے امتحانی عمل کو منظم اور شفاف بنانے کے لیے مثالی انتظامی و خدماتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ طلبہ پرسکون ماحول میں امتحانات دے سکیں۔
یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر نورس محمد شهيد الدهان نے کہا کہ یونیورسٹی نے امتحانات سے متعلق تمام قانونی و انتظامی طریقہ کار مکمل کر لیے ہیں اور طلباء کی سہولت کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کر دیے گئے ہیں کیونکہ یہ مرحلہ طلباءکے تعلیمی سفر میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔
انہوں نے طلباء کو محنت اور لگن کے ساتھ امتحانات دینے کی تاکید کی اور ان کے روشن علمی و پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی کامیابی اور اعلیٰ نمبر حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
الکفیل یونیورسٹی نے امتحانی ہالز میں بیٹھنے کے بہترین انتظامات اور ضروری سہولیات فراہم کی ہیں تاکہ طلبہ مکمل توجہ اور یکسوئی کے ساتھ پرچے حل کر سکیں۔ ان انتظامات کا مقصد تعلیمی عمل کی معاونت اور یونیورسٹی کے اکیڈمک معیار کو مزیدبلند کرنا ہے۔






