روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے شعبہ بین الحرمین الشریفین نے موسم گرما کی شدت کے پیش نظر زائرینِ کرام کو ٹھنڈا اور پرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔ ان اقدامات کے تحت بین الحرمین میں 75 جدید ایئر کولرز نصب کر دیے گئے ہیں۔
اس حوالے سےشعبے کے انتظامی معاون جناب اوس طاہر مہدی نے بتایا کہ ہمارے تکنیکی عملے نے بین الحرمین میں 75 ایئر کولرز کی تنصیب مکمل کر لی ہے تاکہ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت اور گرمی کی لہر کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ اس کا بنیادی مقصد زائرینِ کرام کو ایک ایسا خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے جس میں وہ مکمل یکسوئی اور سکون کے ساتھ مراسمِ زیارت اور عبادات ادا کر سکیں
یہ اقدام روضہ مبارک کے اس سروس پلان کا حصہ ہے جس کا مقصد زائرین کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا ہے۔ اس منصوبے میں درج ذیل پہلوؤں کو مدنظر رکھا گیا ہے:
درجہ حرارت میں کمی: کھلے مقامات پر ہوا کے دباؤ اور ٹھنڈک کو برقرار رکھنا۔
بہترین سہولیات: زائرین کے رش کے باوجود انہیں گرمی کی شدت سے محفوظ رکھنا۔
عبادات کے لیے موزوں ماحول: مراسمِ زیارت اورعبادت کی ادائیگی کے لیے پرسکون فضا کی فراہمی۔





