روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے شعبہ دینی امور کی جانب سے اپنے ملازمین کے لیے فقہی و ترقیاتی کورسز کے دوسرے مرحلے کا انعقاد کیا گیا ہے۔
یہ کورسز روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے صحن اطہر میں منعقد کیے جا رہے ہیں، جو پانچ روز تک جاری رہیں گے۔ ان کورسز کا محور ملازمین میں دینی آگاہی اور اخلاقی اقدار کا فروغ ہے۔
شعبہ کے معاون سربراہ شیخ عادل الوکیل نے بتایا شعبے نے ان 42 ملازمین کے لیے فقہی کورسز کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا ہے جنہوں نے پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل کیا ہے۔ ان شرکاء کا تعلق روضہ مبارک کے مختلف شعبوں سے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کورس کے دوران شرکاء کو فقہی و عقائدی مسائل کے علاوہ اہل بیت (علیہم السلام) کی سیرتِ مطہرہ سے متعلق دروس بھی دیئے جا رہے ہیں،اس کا مقصد ائمہ اطہار (علیہم السلام)کی تعلیمات کی ترویج اور ان کے اسوۂ حسنہ کی پیروی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔


