شعبہ سیدہ فاطمہ بنت اسد کے زیرِ اہتمام إعفاءعام حاصل کرنے والی طالبات کے لیے تفریحی پروگرام کا انعقاد

روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کے دفتر متولی شرعی برائے خواتین سے وابستہ شعبہ فاطمہ بنت اسد برائے قرآنی علوم کی جانب سے، 'ینابیع الرحمہ' کورس کے تیسرے ایڈیشن کے تحت بہترین تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر سالانہ امتحان سے استثنی حاصل کرنے والی طالبات کے لیے ایک تفریحی و تربیتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔

پروگرام کا آغاز ایک طالبہ نے قرآنِ مجید کی تلاوت سے کیا۔ اس کے بعد (خطوة تزيل خطوة) کے عنوان سے ایک تھیٹر پرفارمنس پیش کی گئی، جس میں اس عمر کی طالبات کے لئے دینی اقدار اورمثبت طرزِ عمل کو ایک موثر اور مقصدیت سے بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔

پروگرام میں مختلف انفرادی اور ٹیم مقابلے بھی شامل تھے، جن میں طالبات کی بھرپور شرکت دیکھی گئی۔ ان سرگرمیوں کا مقصد طالبات میں باہمی تعاون، خوشی اور مثبت مقابلے کے رجحان کو فروغ دینا تھا۔

پروگرام کے دوران طالبات کے تیار کردہ فنی شہ پارے بھی نمائش کے لیے پیش کیے گئے، جن میں دستکاری (سلائی کڑھائی)، مصوری (ڈرائنگ) اور حاضرین کے سامنے فنِ خطابت و اظہارِ خیال جیسی متنوع صلاحیتیں شامل تھیں۔ ان سرگرمیوں کا بنیادی مقصد طالبات میں خوداعتمادی پیدا کرنا اور ان کی ابلاغی مہارتوں کو فروغ دینا تھا۔

مذکورہ شعبہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کا خاص اہتمام کرتا ہے تاکہ ایک ایسا متوازن تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے جہاں سیکھنے کے عمل کے ساتھ ساتھ تفریح بھی میسر ہو۔ اس سے نہ صرف طالبات کی شخصیت سازی میں مدد ملتی ہے بلکہ ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی پروان چڑھاتا ہے۔
قارئین کے تبصرے
کوئی تبصرہ نہیں ہے
اپنی رائے دیں
نام:
ملک:
ای میل:
تبصرہ: