روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام)کے شعبہ پائیدار ترقی کے ایک وفد نے شیعہ اوقاف بورڈ کا دورہ کیا، جہاں ادارہ جاتی تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے امکانات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
یہ دورہ شیعہ اوقاف بورڈ کی دفتری کارکردگی کا جائزہ لینے اور وہاں کے عملے کی فنی مہارتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے باہمی تعاون کے قیام کےسلسلے میں کیا گیاتھا۔
شعبہ کے سربراہ کے تکنیکی معاون جناب علی حسن الشمری نے بتایا کہ وفد نے اوقاف بورڈ کے حکام سے ملاقات کی تاکہ مشترکہ تعاون کے طریقہ کار اور ایسے تربیتی پروگراموں اور کورسز کے انعقاد پر تبادلہ خیال کیا جائے جو عملے کی مہارتوں کو فروغ دینے اور ان کی کارکردگی کو بڑھانے میں معاون ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کے دوران مختلف سطحوں پر تربیتی پروگراموں کے انعقاد کے حوالے سے متعدد تجاویز پیش کی گئیں، تاکہ ان پروگراموں کو جدید ادارہ جاتی تقاضوں کے عین مطابق ترتیب دیا جا سکے۔
الشمری صاحب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ہمارا شعبہ متعلقہ اداروں کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے، تاکہ تجربات کا تبادلہ کیا جا سکے اور جدید ترین تربیتی اسلوب کے مطابق انسانی وسائل کی ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔


