روضہ مبارک حضرت عباس (علیہ السلام) کےشعبہ المواقع الخارجية کی جانب سے روضہ مبارک کے قرآن علمی کمپلیکس سے وابستہ قرآن انسٹی ٹیوٹ ذی قار برانچ کی تنظیمی و تعلیمی ضروریات کا ایک جامع جائزہ لیا گیا ہے۔
یہ جائزہ شعبے کے وفد کی جانب سے انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے دوران لیا گیا، جس کا بنیادی مقصد انسٹی ٹیوٹ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا، تعلیمی و قرآنی منصوبوں کی پیشرفت سے متعلق جاننا اور مستقبل کے اہداف کے حصول کے لیے درکار تمام ضروری وسائل کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
محکمہ کے کوآرڈینیشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن کے انچارج انجینئراسامہ مازن عدنان نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد ذی قار میں واقع قرآن کریم انسٹی ٹیوٹ کا فیلڈ سروے کرنا تھا، تاکہ وہاں جاری تعلیمی و قرآنی منصوبوں کی پیشرفت کا مشاہدہ کیا جا سکے اور معاونت کے لیے ترجیحات کا تعین ممکن ہو۔ اس دورے کے ذریعے انسٹی ٹیوٹ کی اہم ترین ضروریات اور درپیش چیلنجز کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا ہے، تاکہ تعلیمی و تنظیمی عمل کو مزید بہتر اور فعال بنانے کے لیے موزوں اور پائیدار حل تلاش کیے جا سکیں۔
انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر سید اظہر طالب نےکہاکہ شعبے کے وفد نے انسٹی ٹیوٹ کے تحت جاری مختلف قرآنی و تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی آگاہی حاصل کی، تاکہ صوبے کے مختلف اضلاع اور دور دراز علاقوں میں قرآنی پروگراموں کے دائرہ کار کو وسعت دی جا سکے اور وہاں پائیدار خدمات کی فراہمی کے لیے درکار بنیادی و لاجسٹک ضروریات کا درست تخمینہ لگایا جا سکے۔










